- پاکستان نے جوبائیڈن کی حکومت کے ساتھ تعلقات کی حکمت عملی تیار کرلی
- راولپنڈی؛ گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے سبب میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق
- زمین جیسا پتھریلا سیارہ... جو سورج سے بھی 5 ارب سال پرانا ہے!
- بھارت میں 13 سالہ بچی سے 9 ٹرک ڈرائیورز کی اجتماعی زیادتی
- پاک فوج عالمی رینکنگ میں دنیا کی دس طاقتور ترین افواج میں شامل
- بھارت میں کورونا ویکسین سے ایک شخص کی طبیعت بگڑ گئی، 51 کی حالت غیر
- نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی کو اہم ملکی ذمہ داری سونپ دی
- بہن بھائی کو قتل کرنے والے 15 سالہ نوجوان نے خودکُشی کرلی
- امریکی پارلیمنٹ کو بدستور خطرہ، مسلح شخص کی عمارت میں گھسنے کی کوشش
- ایران کا بری اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے لانگ رینج میزائل اور ڈرونز کا تجربہ
- صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق
- ہمیشہ سے پاکستان کی نمائندگی کا خواب مکمل ہونے کا یقین تھا، سعود شکیل
- قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ساجد خان عمدہ کارکردگی کیلیے پرعزم
- مہنگائی کی شرح 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگئی، گورنر سندھ کا دعویٰ
- 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- 14 سالہ سائبر کڈ کا ایک اور کارنامہ، 50 فیصد تک ایندھن بچانے والا گیزر تیار کرلیا
- انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری
- خواجہ آصف کو لاڈلےکی خواہش پر گرفتارکیا گیا، سعد رفیق
- پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی
- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
کوئی کچھ بھی کہے سابق آقا انگریز نے قانون کھرا دیا، سپریم کورٹ
عینی شاہد کی عدم موجودگی، وجہ عنادثابت نہ ہونے پر قتل کے ملزم کی ضمانت منظور، توہین مذہب کے ملزم کی ضمانت کا تحریری آرڈر جاری۔ فوٹو : فائل
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد خان نے ایک مقدمہ قتل میں ملزم کی ضمانت کی درخواست کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ چاہے کوئی کچھ بھی کہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے سابق آقا انگریز نے قانون بہت کھرا دیا ہے۔
جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے گندی گڑھ ضلع دیر بالا میں قتل کے ملزم عقیل خان کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے قرار دیا کہ محض الزام پرکسی کے حق آزادی کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے سپریم کورٹ کے ایک سابقہ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ تفتیشی افسرکیلیے الزام کو ثبوت کے ذریعے جرم سے جوڑنا لازمی ہے، ٹھوس مواد کے بغیر الزام جرم سے ملاپ نہ کھا رہا ہو تو ملزم کو زیر حراست نہیں رکھا جا سکتا۔
ملزم عقیل خان کے وکیل ضیا الرحمن تاجک نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پر ذاکراللہ کے قتل کا الزام ہے لیکن نہ تو واقعے کا کوئی عینی شاہدہے اور نہ دونوں کے درمیان وجہ عناد ثابت ہے۔ لاش ملزم کے گھر سے برآمد ہوئی لیکن واردات کے وقت ملزم گھر میں موجود نہیں تھا۔ سپریم کورٹ نے اغوا اور قتل میں ملوث پولیس افسر اسماعیل لاشاری کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے بجائے عام عدالت میں چلانے کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔
واضح رہے کہ کراچی میں جماعت دہم کے طالب علم17 سالہ انیس الرحمن سومرو سمیت 3 افراد کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے پریہ مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ ایس ایچ او اسماعیل لاشاری نے طالب علم کے والد سے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم نہ ملنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی، جب لڑکے کی بازیابی کیلیے عدالت سے رجوع کیاگیا تو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا۔
جسٹس دوست محمد خان نے کہاکہ جرائم میں سندھ پولیس کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے متعددکیس سامنے آچکے ہیں، چند دن پہلے ایک صوبائی وزیرکے بیٹے کو کراچی سے اغوا کیا گیا اور جب چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے پولیس اہلکار گرفتار ہوا۔ فاضل جج نے کہاکہ سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد گھس گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے توہین مذہب سے متعلق مقدمے کے ملزم کو سنائی گئی 3سال سزا معطل کرنے کا تحریری آرڈرجاری کردیا ہے۔
جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل بینچ نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ملزم مروت حسین کی درخواست ضمانت پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی ہے اور اسے ایک لاکھ روپے کے 2 مچلکے ٹرائل کورٹ یا ڈیوٹی مجسٹریٹ کے پاس جمع کرانے پررہا کرنے کاحکم دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی ذوالفقارنقوی نے دلائل میں کہا کہ ملزم اسلام پر مکمل ایمان و یقین کامل رکھتا ہے اور ریکارڈ کے مطابق اس نے جوکچھ کہا وہ ’’صحیح بخاری‘‘ کی مستند حدیث کے مطابق ہے، جس جرم کی ملزم کو سزا دی گئی ہے وہ جرم ثابت نہیں ہوسکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔