- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
این اے 120 میں ن لیگی کورنگ امیدوار میدان میں موجود
لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ امیدواروں کی حتمی لسٹ آج آویزاں کی جائیگی تاہم مسلم لیگ(ن)کے کورنگ امیدوار حافظ نعمان نے کاغذات واپس نہیں لئے، وہ پارٹی پالیسی کے مطابق بطورآزاد امیدوارالیکشن میں حصہ لیںگے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے کورنگ امیدوار حافظ نعمان نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے جبکہ پی ٹی آئی کی کورنگ امیدوار عندلیب عباس نے بھی اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے جس کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو ’’بلے‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔ جس کے بعد (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کو ’’شیر‘‘ کا نشان الاٹ کر دیا گیا ہے جبکہ حافظ نعمان جن کی حیثیت اب آزاد امیدوارکی ہوچکی ہے انھیں لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حافظ نعمان مسلم لیگ ن ہی سے وابستہ ہیں اور وہ آنیوالے دنوں میں کسی بھی غیریقینی یا ہنگامی صورتحال کے پیش نظرکھڑے رہیں گے۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک مشین کے تجربے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس ضمن میں 28 اگست کو آزمائشی تجربہ کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔