پرامن و خوشحال پاکستان عورت کے بغیر ناممکن ہے، سراج الحق

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 26 اگست 2017
حکومت ملی تو بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو جیل بھیج دیں گے، خطاب۔ فوٹو:فائل

حکومت ملی تو بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو جیل بھیج دیں گے، خطاب۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال پاکستان عورت کے بغیر ناممکن ہے۔

گزشتہ روز ’’ پاکستان اور آج کی عورت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عورت کو اسلام میں حقوق نہ دینے کے حوالے سے پروپیگنڈہ غلط ہے، آج وطن عزیز کو سیکولر بنانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، حکومت ملی تو بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو جیل بھیج دیں گے۔ خواتین کو بلا سود قرضے دیے جائیں جبکہ بہن، بیوی اور بیٹی کو وراثت میں حصہ نہ دینے والوں کو انتخابات میں نا اہل قرار دیا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس تقریب سے مخاطب ہونا قابل فخر بات ہے، یہ دیکھ کر کہ خواتین پاکستان کی ترقی کیلیے اکٹھی ہوئی ہیں، اسلام نے جتنے حقوق عورت کو دیے ہیں وہ یقیناً کسی نے نہیں دیے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔