حب میں ٹرک اورمسافر کوچ میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 اگست 2017
ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایدھی ذرائع۔فوٹو : فائل

ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایدھی ذرائع۔فوٹو : فائل

حب: بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حب کے علاقے بیلہ کے قریب تیز رفتار ٹرک اور سامنے سے آنے والی مسافر کوچ میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔