حکومت نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، شہبازشریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 اگست 2017

کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کیلیے بھی معیاری تعلیم کےمواقع پیدا کیے گئے، وزیر اعلی: فوٹو: فائل

کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کیلیے بھی معیاری تعلیم کےمواقع پیدا کیے گئے، وزیر اعلی: فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سوا چار سال میں عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مختلف اضلاع سےتعلق رکھنے والےاراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی، جن میں چودھری ارشد جٹ،احمد خان بلوچ اورطارق محمود باجوہ شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت مقررہ اہداف کے حصول میں بڑی حد تک کامیاب رہی ہے، ملکی وسائل امانت سمجھ کرسماجی شعبوں کی ترقی پرخرچ کیے گئے، کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کیلیے بھی معیاری تعلیم کےمواقع پیدا کیے گئے جب کہ سوا چارسال۔ میں عوام کی خدمت کے رکارڈ قائم کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔