لاہورميں پوليس مقابلے کے دوران 4 ڈاکوہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 اگست 2017
فرار ہونے والے ڈاکؤوں کی تلاش جاری ہے، پولیس: فوٹو: فائل

فرار ہونے والے ڈاکؤوں کی تلاش جاری ہے، پولیس: فوٹو: فائل

 لاہور: سلامت پورہ قبرستان کےقريب پوليس مقابلے کے دوران ناکہ لگا کرشہریوں کولوٹنے والے چارڈاکومارے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورميں تھانہ ہربنس پورہ کورات گئےاطلاع ملی کہ سلامت پورہ قبرستان کےقريب 6 ڈاکو راہگيروں سے لوٹ مار کررہے ہيں جس پرپولیس فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکوموقع پرہی ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے 4 پستولیں بر آمد ہوئیں تاہم ہلاک ڈاکووں کی شناخت تاحال نہيں ہو سکی اور فرار ہونے والے ڈاکؤوں کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔