کراچی میں ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 اگست 2017
آج شہر قائد کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے؛فوٹوفائل

آج شہر قائد کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے؛فوٹوفائل

کراچی: کراچی میں آج صبح سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کراچی میں حبس و گرمی کی شدت میں بتدریج اضافے کے باعث شہری سخت پریشان تھے لیکن آج صبح سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید کمی آئے گی،آج شہر قائد کادرجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ہلکی بارش کے ساتھ شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جب کہ کئی فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے ہیں، جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی ہے اور شہر میں معمولی حادثوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔