وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 اگست 2017
وزیراعظم کراچی میں اپنے قیام کے دوران امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کراچی میں اپنے قیام کے دوران امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 2 روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ایئرپورٹ پر نثار کھوڑو اور اعلیٰ افسران نے انکا استقبال کیا۔

وزیراعظم کراچی میں اپنے قیام کے دوران امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ان کی تاجروں کے ساتھ بھی ملاقات متوقع ہے۔ اس کے علاوہ وہ وفاق کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور پورٹ قاسم پردوسرے ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔