- نیب ریفرنس میں نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کر لی گئیں
- لاپتہ شہری کی عدم بازیابی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم اور کابینہ پر جرمانے کا عندیہ
- ثابت ہوچکا ہے کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اورقوم سے جھوٹ بولا، اسد عمر
- کے ٹوکے قریب لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی لاش مل گئی
- فارن فنڈنگ کیس؛ آج پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی
- ’ڈیزائنر پروٹین‘ نے معذور چوہے کو دوبارہ چلنے کے قابل بنا دیا
- ویڈیو گیم ’ٹیٹرس‘ کا الگورتھم؛ ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں مددگار
- جو بائیڈن کی سائیکل وائٹ ہاؤس کےلیے خطرناک قرار
- خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا
- پروٹیز اسپن جال میں الجھنے سے بچنے کیلیے کوشاں
- پی سی بی کا بھارتی نیٹ ورک کے ساتھ نشریاتی حقوق کا3سالہ معاہدہ ہوگا
- بھارت کو کرکٹ ایشیا کپ بوجھ لگنے لگا
- صحت مند رہنے کے رہنما اصول
- جرمنی نے پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل کردیا
- مودی بلوچستان میں فائدہ اٹھانے، پختونوں میں بے چینی پھیلانے میں مصروف
- خیبر پختونخوا اسمبلی: کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور
- ’’ساکہ ننکانہ صاحب‘‘ کی 100 سالہ تقریبات منانے کا فیصلہ
- سندھ بھر میں محکمہ آبپاشی کی زمین سے قبضے ختم کرانے کا حکم
- سیکیورٹی خدشات،الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کاشیڈول تبدیل
- کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا فراڈ
لاہور میں تحریک انصاف چئیرمین سیکریٹریٹ میں ہنگامہ آرائی، متعدد کارکنان زخمی

علیم خان اور جہانگیر ترین کے ذاتی محافظوں نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی کارکن عمر کا بیان : فوٹو : ایکسپریس نیوز
لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین سیکریٹریٹ میں کارکن عمران خان کے ساتھ کمرے میں گھسنا چاہتے تھے کہ انہیں سیکیورٹی عملے نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے چئیرمین سیکریٹریٹ میں عمران خان اور دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تھے کہ چند کارکنوں نے عمران خان کے ساتھ کمرے میں جانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز نے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی سوچ کارفرما ہے
زخمی ہونے والے کارکن عمر کے مطابق پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے این اے 120 کی الیکشن مہم کے حوالے سے کارکنان اور مقامی رہنماؤں کو طلب کیا تھا تاکہ الیکشن کے دوران ذمہ داریان دی جائیں۔ زخمی کارکن نے بتایا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کمرے میں جانا چاہتے تھے لیکن علیم خان اور جہانگیر ترین کے ذاتی محافظوں نے ہمیں تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سیکیورٹی اسٹاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے پیش نظر کارکنان کو گیٹ پر روکا گیا تھا تاہم کارکنان نے زبردستی اندر داخلے کی کوشش کی جنہیں روکا گیا اور ہاتھا پائی میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔