پاکستانی نژاد مزاحیہ اداکار زید علی کی بیوی کی تصویر منظر عام پر آگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 اگست 2017
تصویر کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں،فوٹوفائل

تصویر کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں،فوٹوفائل

ٹورانٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی نے اپنی اہلیہ کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین مزاحیہ اداکار زید علی نے کچھ عرصے قبل اپنی شادی کی خبر دے کر سب کو حیران کردیا تھا پہلے تو ان کے مداح سمجھے کہ وہ مذاق کررہے ہیں تاہم زید علی نے ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی شادی کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کرنی شروع کردی اور بالآخر انہوں نے20 اگست کو اپنے نکاح کی خبر کا اعلان کیا جسے دیکھ کر بہت سے لوگوں نےانہیں مبارکباد دی جب کہ بہت سی لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے۔

تاہم زید علی کی شادی کی خبر کے ساتھ لوگوں کو زید علی کی بیوی کو دیکھنے کا بےحد اشتیاق تھا، گزشتہ روز لوگوں کے بےحد اسرار پر زید علی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے  اور ساتھ میں لکھا ہے مسٹر اینڈ مسز زید علی۔

تصویر میں دونوں کی جوڑی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے اور ہر طرف سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، دونوں کی تصویر کو اب تک ہزاروں لوگ لائک اور پسند کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2014 میں زید علی نےاپنی ایک دوست کے ساتھ تصیور شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی منگیتر قرار دیا تھا بعد ازاں یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی جس کی تصدیق خود زید علی نے کی تھی لہٰذا اس بار بھی لوگ اس خبر پر یقین کرنے کے بجائے اسے ایک مذاق سمجھ رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔