- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
دورہ اومان کیلئے 18 رکنی ہاکی اسکواڈ کا اعلان
لاہور: دورہ اومان کے لئے پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
آئندہ ماہ شیڈول دورہ اومان کے لئے پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شاہ جی احمد کپتان کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد عتیق کو نائب کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سیریز 9 تا 15 ستمبر تک مسقط میں کھیلی جائے گی۔
پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کو آئندہ ماہ اومان کے خلاف سیریز کا چیلنج درپیش ہے۔ سیریز کی تیاریوں کے لئے جوہر ٹاﺅن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایک روزہ ٹرائلز ہوئے جس کے بعد حسن سردار پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے حتمی اسکواڈ کا انتخاب کیا۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد اعلان کر دیا گیا ہے۔
منتخب کھلاڑیوں میں شاہ جی احمد(کپتان)، محمد عتیق (نائب کپتان)، حافظ علی عمیر، اسد عزیز، محمد سہیل منظور، فیضان، رانا سہیل ریاض، شان ارشاد، محمد نوید، اویس الرحمن، علی رضا، مبشر علی، تعظیم الحسن، تیمور ملک، سمیع اللہ، عبدالجبار، نوہیز زاہد ملک اور عامر علی شامل ہیں۔
ٹیم منیجمنٹ میں منصور احمد ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد عثمان، محمد ثقلین اور ریحان بٹ کوچز جبکہ وقاص محمود کو فزیو تھراپسٹ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔