- جنوبی افریقا کے ساتھ سیریزسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، وسیم خان
- موٹراورانجن کے بغیر 880 کلومیٹر فی گھنٹہ گلائیڈر اڑانے کا ریکارڈ
- خلیجِ بنگال میں روزانہ پلاسٹک کے تین ارب ٹکڑے جمع ہورہے ہیں
- ورزش کی بدولت، پٹھے ازخود سوزش کے نقصانات کم کرتے ہیں
- ٹریفک پولیس کی ناقص منصوبہ بندی سے کرکٹ میچ وبال جان بن گیا
- خوشگوار موسم سے پروٹیز کا چہرہ کھل اٹھا
- کے ڈی اے ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی
- افغان ازبک لڑکی بہاول نگر پہنچ گئی، طالبعلم فہیم الرحمن سے نکاح کر لیا
- PTA نے پاکستان میں ویب سائٹ ’’ٹرو اسلام‘‘ بلاک کر دی
- سندھ حکومت کا شاپنگ مال ہفتے میں7روز کھولنے کا اعلان
- بھارت نے خطے میں عدم استحکام کیلیے گریٹ ڈبل گیم شروع کر دی
- پاکستانی ہر سال 554ارب روپے خیراتی اداروں کو دیتے ہیں
- ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 40 پاکستانی ملک بدر
- فضل الرحمن کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست دائر
- عدالت کا 3 سال سے پریشان خاتون کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم
- سندھ میں سی این جی کی بندش میں مزید 24 گھنٹوں کا اضافہ
- ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ
- کنگینہ : انگوروں کو 6 ماہ تازہ رکھنے والا مٹی کا ریفریجریٹر
- کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز این آئی سی وی ڈی کو دینے کا اعلان
- سندھ؛ معذور بچوں کی تعلیم کیلیے مختص 25 کروڑ روپے غائب، 8 ملزمان پر فرد جرم عائد
فرانسیسی صدر نے میک اپ میں خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

قومی خزانے کے غلط استعمال پر فرانسیسی عوام کی جانب سے صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل
پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے میک اپ میں خواتین کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے برسراقتدار آنے کے بعد محض 3 ماہ میں اپنے سنگھار پر ہزاروں ڈالر خرچ کردیے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف میک اپ اسکینڈل سامنے آیا ہے جس پر انہیں قومی خزانے کے غلط استعمال پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایمانوئل میکرون نے اقتدار میں آنے کے صرف 3 ماہ کے اندر اپنے بناؤ سنگھار پر 30 ہزار ڈالر ( تقریبا 32 لاکھ روپے) خرچ کردیے یعنی انہوں نے ہر مہینے 10 ہزار ڈالر اور روزانہ 330 ڈالر خرچ کیے۔ فرانسیسی صدر نے یہ رقم اپنی جیب سے نہیں بلکہ قومی خزانے سے ادا کی۔
فرانس کی معروف خاتون میک اپ آرٹسٹ نتاشا ایم کی جانب سے صدارتی محل کو بھیجے گئے دو بلوں کی رسیدیں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جن سے پتہ چلا کہ صدر ایمانوئل میکرون نے 3 ماہ کے دوران اپنے میک اپ پر 26 ہزار یورو خرچ کر ڈالے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدارتی محل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں صدر کے میک اپ کو معمول کی پالیسی قرار دیتے ہوئے اس کا دفاع کرنے کی کوشش کی گئی۔ صدارتی بیان میں میک اپ اخراجات کے بلوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ صدر نے ہنگامی طور پر میک اپ ماہر کی خدمات حاصل کی تھیں جس کی وجہ سے زیادہ پیسے لگے تاہم آئندہ خیال رکھا جائے اور ایسا نہیں ہو گا۔
اس شاہ خرچی پر عوام میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے اور اشرافیہ کلچر ختم ہونے کا خواب ٹوٹنے لگا کیونکہ نوجوان صدر میکرون نے حکومت میں آنے کے بعد سرکاری اخراجات میں کمی کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ صدر کو میک اپ کی کیا ضرورت پڑگئی تو کچھ نے حیرت کا اظہار کیا کہ یہ کیونکہ ممکن ہے کہ میکرون کی بیوی اپنے میک اپ پر شوہر سے کم رقم خرچ کریں۔ یاد رہے کہ 39 سالہ ایمانوئیل میکرون رواں سال مئی میں فرانس کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔