- نیب ہوش کے ناخن لے اور میرے بارے میں غلط خبریں نہ چلوائے، سلیم مانڈوی والا
- پاکستانی طلبا کا کارنامہ، بہتے پانی سے بجلی بنانے والی ٹربائن تیار کرلی
- پلواما فالس فلیگ آپریشن پر پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
- فارن فنڈنگ کیس کی تاریخ مقرر ہونا پی ڈی ایم کے دباؤ کا نتیجہ ہے، مریم اورنگزیب
- فارن فنڈنگ کیس میں تفصیلات جمع کرادیں اب پی ڈی ایم کی باری ہے، شبلی فراز
- پاکستان نے جوبائیڈن کی حکومت کے ساتھ تعلقات کی حکمت عملی تیار کرلی
- راولپنڈی؛ گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے سبب میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق
- زمین جیسا پتھریلا سیارہ... جو سورج سے بھی 5 ارب سال پرانا ہے!
- بھارت میں 13 سالہ بچی سے 9 ٹرک ڈرائیورز کی اجتماعی زیادتی
- پاک فوج عالمی رینکنگ میں دنیا کی دس طاقتور ترین افواج میں شامل
- بھارت میں کورونا ویکسین سے ایک شخص کی طبیعت بگڑ گئی، 51 کی حالت غیر
- نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی کو اہم ملکی ذمہ داری سونپ دی
- بہن بھائی کو قتل کرنے والے 15 سالہ نوجوان نے خودکُشی کرلی
- امریکی پارلیمنٹ کو بدستور خطرہ، مسلح شخص کی عمارت میں گھسنے کی کوشش
- ایران کا بری اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے لانگ رینج میزائل اور ڈرونز کا تجربہ
- صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق
- ہمیشہ سے پاکستان کی نمائندگی کا خواب مکمل ہونے کا یقین تھا، سعود شکیل
- قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ساجد خان عمدہ کارکردگی کیلیے پرعزم
- مہنگائی کی شرح 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگئی، گورنر سندھ کا دعویٰ
- 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
نیب کو جے آئی ٹی ممبران کے بیانات قلمبند کرنے کی اجازت مل گئی

نیب نے جے آئی ٹی ممبران کے بیانات قلمبند کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب کو پاناما کیس کیلیے بننے والی جے آئی ٹی کے ممبران کے بیانات قلمبند کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب کو جے آئی ٹی ممبران کے بیانات قلمبند کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست پر شریف خاندان کے خلاف پاناما بینچ میں شامل جج جسٹس اعجاز الااحسن نے جے آئی ٹی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت دی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے اور کیس کے متاثر ہونے کے نقصان سے بچنے کیلئے جے آئی ٹی کے 6 ممبران نیب کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں۔ جے آئی ٹی ممبران بطور استغاثہ نیب میں اپنے بیانات قلمبند کرائیں گے۔
اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے جے آئی ٹی ممبران کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے سمن جاری کیے تھے مگر جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر بیان قلمبند کروانے سے معذرت کر لی تھی جس پر نیب نے 19 اگست کو سپریم کورٹ میں تحریری درخواست دائر کر کے جے آئی ٹی ممبران کے بیانات قلمبند کرنے کی اجازت مانگی تھی۔
واضح رہے کہ شریف فیملی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈارسمیت کیس کا کوئی بھی ملزم نیب میں پیش نہیں ہوا جب کہ شریف فیملی کا موقف ہے کہ ہم نے پاناما فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہوئی ہے اس لئے پیش نہیں ہو سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔