عمراکمل کے الزامات کی تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 26 اگست 2017
تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو ہو گا۔

تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو ہو گا۔

 لاہور: عمر اکمل کے مکی آرتھر پر الزامات کی تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

عمر اکمل کے مکی آرتھر پر الزامات کی تحقیقات کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی اور جی ایم لیگل سلمان نصیر شامل ہیں جب کہ اس کا پہلا اجلاس منگل کو ہو گا۔

یاد رہے کہ عمر اکمل نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ان کو گالیاں دیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سے روک دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وقار یونس عمر اکمل کو ایک اور موقع دینے کے حامی

جواب میں مکی آرتھر نے کہا کہ نوجوان بیٹسمین کو سینٹرل کنٹریکٹ پلیئر نہ ہونے کی وجہ سے منع کیا تھا، الزامات میں کوئی صداقت نہیں، پی سی بی نے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کیا جس کا انہوں نے جواب بھی جمع کرادیا ہے، اب کمیٹی تحقیقات کے دوران کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔