- ٹی 10 لیگ کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یواے ای کے ویزے جاری نہ ہوسکے
- اکانومسٹ ہویا فارن پالیسی میگزین، بھارت کا مکروہ چہرہ ہرجگہ بے نقاب
- اوگرا نے نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کر دیا
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ انگلینڈ میں پھنس گئے
- چین نے مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں
- فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، شیخ رشید
- جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
- پی سی بی کے چیئرمین اورگورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگٗئی
- شہباز شریف کو آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار
- بچوں سے زیادتی کے قانون کا ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریاں
- جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرلیا
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، اہلکارقصوروارقرار
- سعودی فلم کمیشن نے 28 فلمی منصوبوں کی منظوری دیدی
- گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل
- بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
- میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں
- فاف ڈوپلیسی پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے بیتاب
- نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تین اہلکار ہلاک
- جوبائیڈن کا پہلادن؛مسلمانوں پرسفری پابندی کےخاتمےسمیت 15 صدارتی حکم نامے جاری
سنجو بابا نے سلو میاں کو جادو کی جھپی دیکر ناراضگی ختم کر دی

دونوں اسٹارز کے درمیان بہت دیر تک بات چیت بھی ہوتی رہی۔ فوٹو: بھارتی میڈیا
ممبئی: بالی ووڈ کے سنجو بابا نے سلمان خان کو جادو کی جھپی دے کر تمام گلے شکوے بھلا دیے اور یوں دونوں سپر اسٹارز کے درمیان اختلافات کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔
بالی ووڈ میں چند ہی ایسے ستارے ہیں جن کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں اور انہیں میں بھی ایک دبنگ خان اور سنجو بابا کی دوستی بھی ہے جو بھائیوں سے بڑھ کر تصور کی جاتی تھی اور سنجے دت خود سلمان کو اپنا جھوٹا بھائی قرار دیتے تھے مگر کچھ عرصے سے اس دوستی میں دراڑ کی خبروں نے مداحوں کو غمگین کر رکھا تھا۔ سنجو بابا نے جیل سے رہائی کے بعد کئی بار سلمان کے حوالے سے شکوہ کیا کہ وہ ان سے ملنے نہیں آئے بلکہ سلمان خان کو مغرور تک کہہ ڈالا۔
دونوں اسٹارز کے حوالے سے یہ خبریں بھی زیرگردش تھیں کہ وہ ایک دوسرے کو دیکھنا بھی نہیں چاہتے مگر دونوں اداکاروں نے ہمیشہ ہی ان خبروں کی تردید کی اور موقف اختیار کیا کہ ہم دونوں اپنے اپنے کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے نہیں مل پاتے، سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ہماری دوستی کے پیچھے کیوں پڑے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سنجے دت نے سلمان خان کو مغرور قرار دے دیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا نے ان تمام افواہوں کر رد کرتے ہوئے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ’گن پتی‘ کے موقع پر اپنے چھوٹے بھائی سلمان خان کو جادو کی جپھی دے کر تمام گلے شکوے بھلا دیے جب کہ دونوں اسٹارز کے درمیان بہت دیر تک بات چیت بھی ہوتی رہی، دونوں کو دوبارہ سے قریب آتا دیکھ کر ان کے مداحوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
واضح رہے کہ سنجے دت کی فلم ’بھومی‘ 22 ستمبر جب کہ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔