گوجرانوالہ میں پی پی رہنما کے گھر ملازمہ پر تشدد

ویب ڈیسک  اتوار 27 اگست 2017
18 سالہ ملازمہ مائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بابر لون کی اہلیہ اسے جان سے مانے کی دھمکیاں دیتی تھیں۔ فوٹو : فائل

18 سالہ ملازمہ مائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بابر لون کی اہلیہ اسے جان سے مانے کی دھمکیاں دیتی تھیں۔ فوٹو : فائل

گجرانوالہ: پنجاب میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا اور اس بار پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بابر لون کے گھر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرانوالہ میں 18 سالہ مائرہ پیپلز پارٹی کے رہنما بابرلون کے گھر کام کرتی ہے جس نے الزام عائد کیا ہے کہ کام میں دیر ہونے پر بابر لون کی اہلیہ اور بچے اسے کمرے میں بند کردیتے تھے لیکن آج جب اسے کمرے میں بند کیا گیا تو اس نے پولیس ہیلپ لائن میں کال کردی اور گھر میں رکھا ہوا فنائل پی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ حالت بگڑنے پر مائرہ کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی اس کا بیان لینے کے لیے پہنچ گئے۔

مائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گھر کی مالکن فرزانہ بی بی نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ایس ایچ او رانا سرور کا کہنا ہے کہ ابھی مائرہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ بابر لون نے لڑکی کے گھر والوں کو دو لاکھ روپے بھی دے رکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔