بنوں:سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں ایک شدت پسند ہلاک،6مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 فروری 2013
 سرچ آپریشن کے دوران 2 بم بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

سرچ آپریشن کے دوران 2 بم بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بنوں: سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ کے دوران ایک شدت پسند ہلاک ہوگیا ہے جبکہ 6 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے منڈان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن  کے دوران شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند مارا گیا جبکہ 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران 2 بم بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مردان میں وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے قافلے پر خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کردیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔