- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
- عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
- پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل
- آکسیجن بندش معاملہ؛ خیبرٹیچنگ اسپتال کے برطرف ملازمین ایک اورانکوائری کیلئے طلب
- شاہد آفریدی ویزا مسائل کے باعث ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرزٹیم کوجوائن نہیں کرسکے
- بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں نے لال قلعے پر دھاوا بول دیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- زکر برگ کو سیاست سے ’روکنے‘ کیلئے امریکی عدالت میں درخواست دائر
- تمام انسانوں کا کرہ ارض ایک ہے اور مستقبل بھی مشترک ہے، چینی صدر
- کوئی دھونس یا بلیک میلنگ احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، چیئرمین نیب
- نیب ملک میں سیاست کو ناکام اور بدنام کرنے کا طریقہ ہے، شاہد خاقان عباسی
- (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، فواد چوہدری
- حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر
- پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک
- لاہور کے اسپتال میں لڑکی کی لاش ملنے کا کیس، اسقاط حمل کا انکشاف
- جیل میں شہبازشریف کو چینی قونصل جنرل کا خط، پنجاب اسپیڈ کی تعریف
- بھارت میں ریپبلک ڈے پر ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں، وزیر خارجہ
- تحریک انصاف نے جمعیت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کردیا
- بھارت کا یوم جمہوریہ، دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، راحت فتح

پاکستانی فنکاروں نے ثابت کیا ہے دنیا میں ہمارا کوئی مقابل نہیں، پریس کانفرنس۔ فوٹو : فائل
کراچی: عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ بھارت سے کلچرل سطح پراچھے تعلقات ہیں مگر جہاں ملک کی عزت اور وقار کی بات آئے وہاں کسی بھی صورت ہم ترچھی آنکھ برداشت نہیں کرسکتے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کہاکہ آئندہ برس موسیقی کے حوالے سے ایک فلم تشکیل بنانے کاارادہ ہے۔ اس فلم میں صرف میوزک کے حوالے سے ہی کام کیاجائے گا، بھارت سے کلچرل سطح پراچھے تعلقات ہیں مگر جہاں ملک کی عزت اور وقار کی بات آئے وہاں کسی بھی صورت ہم ترچھی آنکھ برداشت نہیں کرسکتے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
انھوں نے کہاکہ آئندہ ماہ ستمبرمیں لندن اوریورپ میں شوز ہیں۔ جہاں بھارت کے بھی فنکارمشترکہ پرفارم کریں گے۔ پاکستان کے فنکاروں نے ثابت کرکے دکھایاہے کہ کسی بھی شعبہ میں دنیا میں ہمارا کوئی مقابل نہیں ہے، اگر حکومت اورادارے تعاون کریں تو نصرت فتح علی خان کے نام سے ایک میوزک اکیڈمی قائم کرنا چاہتاہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔