سچن ٹنڈولکر کی بیٹنگ دیکھنے کیلیے پورا دن ہیڈنگلے میں موجود رہا، جوئے روٹ

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 27 اگست 2017
میں ٹنڈولکر کو بیٹنگ کرتا ہوا دیکھنا چاہتا تھا مگر جب وہ بیٹنگ کیلیے آئے تو ان کا قیام مختصر رہا جس سے مایوسی ہوئی۔ فوٹو فائل

میں ٹنڈولکر کو بیٹنگ کرتا ہوا دیکھنا چاہتا تھا مگر جب وہ بیٹنگ کیلیے آئے تو ان کا قیام مختصر رہا جس سے مایوسی ہوئی۔ فوٹو فائل

لیڈز: انگلش کپتان جوئے روٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار وہ سچن ٹنڈولکر کی بیٹنگ دیکھنے کیلیے پورا دن ہیڈنگلے میں موجود رہے مگر آخر میں انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جوئے روٹ نے اپنے ہوم گراؤنڈ سے جڑی یادوں کے حوالے سے کہا کہ 2002 میں میں یہاں پر پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلیے آیا جوکہ بھارت کے خلاف تھا، میں ٹنڈولکر کو بیٹنگ کرتا ہوا دیکھنا چاہتا تھا مگر انھوں نے آدھا دن ڈریسنگ روم میں گزارا اور جب بیٹنگ کیلیے آئے تو وکٹ پر ان کا قیام مختصر رہا جس سے مجھے کافی مایوسی ہوئی۔

جوئے روٹ نے کہا کہ بچپن میں جس ٹیم کو میں فالو کرتا تھا اب اسی کا کپتان ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔