رئیل میڈرڈ کا میسی کو ’’خوش آمدید‘‘ سوشل صفحات ’’ہیک‘‘ ہونے پر ہلچل مچ گئی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 27 اگست 2017
ماضی میں یہ گروپ اس سے قبل بارسلونا کلب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک کرچکا تھا۔ فوٹو: فائل

ماضی میں یہ گروپ اس سے قبل بارسلونا کلب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک کرچکا تھا۔ فوٹو: فائل

میڈرڈ: رئیل میڈرڈ کے سماجی رابطے پر صفحات ’’ ہیک ‘‘ ہونے سے ہلچل مچ گئی، ہیکرز نے اس پر لیونل میسی کو’’خوش آمدید‘‘ کے پیغامات درج کردیے گئے۔

رئیل میڈرڈ کے سماجی رابطے پر صفحات ہیک ہونے کا یہ حیران کن واقعہ گزشتہ روز صبح پیش آیا، بعدازاں ہیکرز گروپ کی شناخت ’’ اور مائن ‘‘ کے نام  سے ظاہر ہوگئی اور صورتحال کو واضح کردیاگیا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے، واضح رہے کہ ماضی میں یہ گروپ اس سے قبل بارسلونا کلب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک کرچکا تھا۔

علاوہ ازیں ہیکرز نے لیونل میسی کی ایک ویڈیو بھی ڈاؤن لوڈ کردی، جس میں سانتیاگو بیرن بیو میں رئیل میڈرڈ کیخلاف میچ میں گول اسکور کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔