- اسلام آباد میں لڑکی کو کار کے اندر فائرنگ کے باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
عراقی فورسز نے داعش کو پسپا کرکے تلعفر کا کنٹرول حاصل کرلیا
بغداد: عراقی فورسز نے ایک ہفتے کے آپریشن کے بعد داعش کو پسپا کرکے تلعفر شہر کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی افواج نے داعش سے آخری عراقی شہر تلعفر کا کنٹرول بھی چھڑا لیا ہے۔ عراقی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالعامر نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی یونٹس نے تلعفر کے مرکزی حصے پر قبضہ کرکے عثمانیہ دور کے قلعے اور بساتین کے علاقے پر قومی پرچم لہرا دیا ہے۔
داعش کے خلاف آپریشن کرنے والی امریکی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے مطابق اب عراقی افواج تلعفر کے 94 فیصد حصے اور 29 میں سے 27 علاقوں پر قابض ہوچکی ہیں۔ کمانڈر جنرل عبدالعامر نے بتایا کہ تلعفر کے نواحی علاقوں میں تاحال جھڑپیں جاری ہیں اور فورسز داعش کے زیر قبضہ چند ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔
عراقی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ اتوار کو تلعفر پر دوبارہ کنٹرول کے لیے آپریشن شروع کیا تھا جس میں انھیں امریکی اتحاد کی فضائی مدد حاصل رہی اور اتحادی طیاروں کی بمباری سے زمینی فورسز کو پیش قدمی میں مدد ملی۔ آپریشن کی وجہ سے تلعفر سے ہزاروں شہریوں کو نقل مکانی کرنی پڑی۔ داعش نے اس شہر پر 2014ء سے قبضہ کررکھا تھا۔
تلعفر میں شکست کے نتیجے میں داعش کے ہاتھ سے عراق کے آخری شہر کا کنٹرول بھی نکل گیا ہے، تاہم اس کے جنگجو صوبہ الانبار میں تاحال موجود ہیں اور ان کا شام کی سرحد کے ساتھ واقع بیشتر علاقوں پر کنٹرول ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے جولائی میں موصل کی فتح بھی اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔