- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
بچے کی قابل اعتراض ویڈیو شیئرکرنے پررشی کپورکے خلاف مقدمہ درج
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکاررشی کپور کے خلاف چھوٹے بچے کی قابل اعتراض ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اداکاررشی کپورسوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتے ہیں اوردوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، اپنے بے باک موقف اورکھلم کھلا بیانات کی وجہ سے رشی کپورکوکئی بارمداحوں سے معافی بھی مانگنی پڑی ہے لیکن کچھ عرصے بعد وہ پھر سے اپنی پرانی روش پرآجاتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رشی کپور کے خلاف درخت کاٹنے پر مقدمہ درج
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روزرشی کپور نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی جس کے باعث وہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں، ویڈیو میں چھوٹے بچے کو ایک خواتین کے ساتھ نہایت بیہودہ مذاق کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ اداکار نے اس مذاق کو بچے کی ذہانت سے تشبیہ دی ہے، رشی کپور کی جانب سے مذاق کے طورپر شیئر کی گئی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پرایک بار پھرہلچل مچادی ہے اور لوگوں کو حیرانی ہورہی ہے کہ اتنے سینئراورتجربہ کار اداکارکس طرح یہ ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرسکتے ہیں۔
بھارتی این جی او’’جے ہو فاؤنڈیشن‘‘ کی چیئرمین افروز ملک کی جانب سے چھوٹے بچے کی قابل اعتراض اور نازیبا ویڈیو شیئر کرنے کے خلاف فوراً مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ان کے نوٹس دلانے پر ممبئی کے علاقے باندرا کرلا کمپلیکس کے سائبر پولیس اسٹیشن میں چھوٹے بچے کی قابل اعتراض اور نازیبا ویڈیو شیئر کرنےکے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: تمام مذاہب کی عزت کرتا ہوں، رشی کپورنے پھر پینترا بدل لیا
شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رشی کپور کے ٹوئٹر پر 2.6 ملین (تقریباً 20 لاکھ) سے زائد فالوورز ہیں، اس کا مطلب ہے یہ ویڈیو 2.6 ملین سے زائد لوگوں کے پاس چلی گئی جسے نہ صرف لوگوں نے دیکھا ہوگا بلکہ اس پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہوگا اور کسی چھوٹے بچے کی قابل اعتراض ویڈیو کا تمام لوگوں کے پاس گھومنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔