پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر کرایوں میں کمی کردی

ویب ڈیسک  اتوار 27 اگست 2017
 عیدالاضحیٰ پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان ریلویز حکام : فوٹو : فائل

عیدالاضحیٰ پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان ریلویز حکام : فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان ریلویز نے مسافروں کے لئے عیدالاضحیٰ کی خوشی کے موقع پر کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ عید کے لئے آبائی علاقوں میں جانے والے پردیسیوں کے لئے خوشخبری کا اطلاق 2 سے 4 ستمبر تک تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عیدالاضحٰی 2 ستمبر بروز ہفتہ ہوگی

پاکستان ریلویز کے مطابق عیدالاضحیٰ پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔تاہم کرایوں میں کمی ایڈوانس بکنگ پر ہوگی کرنٹ بکنگ پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان

دوسری جانب ریلوے حکام نے کہا ہے کہ کراچی سے 2 عید اسپیشل ٹرینیں چلیں گی۔ پہلی ٹرین 30 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے پشاور تک جائے گی تاہم ٹرین مکمل طور پر اکانومی کلاس پر مشتمل ہے جب کہ دوسری ٹرین 31 اگست دن 11 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوگی اور اس ٹرین میں اکانومی کے علاوہ اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس بھی شامل ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔