عامرخان کی اہلیہ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری دے دی

ویب ڈیسک  اتوار 27 اگست 2017
عامر خان اور فریال مخدوم کی ایک بیٹی اور ہے جس کا نام لامائساہ خان ہے؛فوٹوفائل

عامر خان اور فریال مخدوم کی ایک بیٹی اور ہے جس کا نام لامائساہ خان ہے؛فوٹوفائل

لندن: پاکستانی بھابھی کے نام سے مشہور باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے گزشتہ رات سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹوئٹرپرماں بننے کا اعلان کرتے ہوئے سب کوحیران کردیا۔

پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان حالات گزشتہ کافی عرصے سے خراب ہیں، ہرگزرتے دن کے ساتھ دونوں کےبارے میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آرہے ہیں کبھی عامرسوشل میڈیا پرفریال کی خرابیاں بیان کررہے ہوتے ہیں اورکبھی فریال عامر کوبرباد کرنے کی دھمکیاں دیتی نظرآتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فریال مخدوم کی عامرخان کوآخری دھمکی

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فریال نے گزشتہ رات فیس بک پراپنے ماں بننے کی خبرکا اعلان کرتے ہوئے لکھا میں آپ سب لوگوں کو کب سے ایک خاص خبر دینے کا انتظار کررہی تھی، اللہ کا شکر ہے اب میری زندگی میں دوسرا ننھا مہمان آنے والا ہے، فریال نے یہ خبرٹوئٹرصارفین کے ساتھ بھی شیئرکی۔

https://twitter.com/FaryalxMakhdoom/status/901564713225551872

یہ خبرایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں، عامرخان گزشتہ کافی عرصے سے فریال کو طلاق دینا چاہتے تھے لیکن فریال علیحدگی کے حق میں نہیں تھیں، انہوں نےعامرکودھمکی بھی دی تھی کہ عامرنےاگرانہیں طلاق دینے کا سوچا یا عدالت سے رجوع کیا تووہ انہیں برباد کردیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامرخان فریال کو کب سے طلاق دینا چاہتے تھے

واضح رہے کہ عامراورفریال کی ایک بیٹی لامائساہ خان ہے جسے دونوں بے حد پیار کرتے ہیں اورعامرخان اکثراپنی بیٹی کے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پرشیئر کرتے رہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔