وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں ایل این جی ٹرمنل کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 27 اگست 2017
ماضی میں ایل این جی پاکستان لانے کی تمام سرکاری کوششیں ناکام رہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی : فوٹو : فائل

ماضی میں ایل این جی پاکستان لانے کی تمام سرکاری کوششیں ناکام رہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی : فوٹو : فائل

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل پاکستان کو گیس فراہم کرنیوالا سب سے بڑا ذریعہ ہے لیکن ماضی میں ایل این جی پاکستان لانے کی تمام سرکاری کوششیں ناکام رہیں۔

ایل این جی ٹرمنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمنل پاکستان کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ذریعہ ہے لیکن ماضی میں ایل این جی پاکستان لانے کی تمام سرکاری کوششیں ناکام رہیں۔ ہمارے دور میں  ایل این جی ٹرمنل کو  330 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا، ایل این جی کی بولی کا عمل مکمل شفاف رہا  2 پارٹیوں کی ایل این جی لانے کی بولی جمع کرائی تھی ایل این جی کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیا گیا اور  ٹھیکہ دینے کے 14 ماہ کے اندر ایل این جی پرکام بھی شروع کردیا گیا ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ایل این جی کے 100 جہاز یہاں آچکے ہیں اور ہم پہلے فرٹیلائزر درآمد کرتے تھے اب لاکھوں ٹن فرٹیلائزر برآمد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی 50 فیصد انرجی کی ضروریات ایل این جی پر منحصر ہیں پاکستان کی 6000 ملین کیوٹ فٹ یومیہ ضرورت ہے جب کہ نیچرل گیس کی یومیہ سپلائی 4000 ملین کیوبک فٹ ہے، یہ ٹرمینل پاکستان کی انرجی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایل این جی ٹرمنل پاکستان اور دنیا کا واحد  ٹرمینل ہے جو محدود اور برق رفتاری کی مدت میں تیار اور آپریشنل کیا گیا ہے اور اس میں پورٹ قاسم ٹرمنل کے لئے پبلک فنڈز استعمال نہیں کئے گئے اور نا ہی کسی قسم کی خودمختاری دی گئی ہے ٹرمنل کے لئے پیپرا رولز کی پابندی کی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔