لندن نہیں جا رہی الیکشن مہم چلاؤں گی، مریم نواز

ویب ڈیسک  اتوار 27 اگست 2017

 لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ لندن نہیں جا رہی الیکشن مہم چلاؤں گی جب کہ مخالفین جو مرضی کرلیں این اے 120کا معرکہ ن لیگ ہی جیتے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت حلقہ این اے 120 کے الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا سمیت بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی مہم سے متعلق مشاورت کی گئی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، این اے 120 کے الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ لندن نہیں جا رہی الیکشن مہم چلاؤں گی، پارٹی کے رہنما اورکارکنان مہم کوتیز کریں جب کہ گھر گھر مہم کا سلسلہ آئندہ چند روز میں شروع کروں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد صادق اور امین ہیں جب کہ ان کی محبت دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی، مخالفین جو مرضی کرلیں این اے 120 کا معرکہ (ن) لیگ ہی جیتے گی، (ن) لیگ کی جیت نوشتہ دیوار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تم جتنی دفعہ نوازشریف کو نکالو گے اللہ تعالی نوازشریف کو اتنی دفعہ ذیادہ ووٹوں سے جتوائے گا، داتا صاحب کے باہر شروع سے آخر تک ہزاروں سے لاکھوں لوگوں نے کہا تھا کہ فیصلہ نامنظور ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔