برطانیہ میں مارکیٹ،اسکولوں اوراسپتالوں میں گھوڑے کا گوشت فروخت ہونے لگا

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 فروری 2013
گائے کے نام پر گھوڑے کا گوشت فروخت ہونے کی خبروں سے برطانوی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔     فوٹو: رائٹرز

گائے کے نام پر گھوڑے کا گوشت فروخت ہونے کی خبروں سے برطانوی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

لندن: برطانیہ میں گھوڑے کے گوشت کی مارکیٹ، اسکولوں اور اسپتالوں میں فروخت کے انکشافات نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

گائے کے نام پر گھوڑے کا گوشت فروخت ہونے کی خبروں سے برطانوی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور اس معاملے پر ہونے والی تحقیق نے اسے انتہائی گھمبیر بنادیا ہے۔

برطانیہ میں مختلف مارکیٹوں سے گائے کے گوشت کے نمونے حاصل کر کے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے جس کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ برطانیہ کے 47 اسکولوں، متعدد اسپتالوں میں گائے کے گوشت کے نام پر لوگوں کو گھوڑے کا گوشت کھلایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گھوڑے کا گوشت گائے کے گوشت کی نسبت بہت سستا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔