عراق ميں خودكش دھماكے ميں انٹيليجنس اكيڈمی كے سربراہ سميت 4 فوجی اہلكار ہلاک

اے پی پی  ہفتہ 16 فروری 2013
سينئر فوجی افسر پر اس وقت حملہ كيا گيا جب وہ گھر سے نكل كر جارہے تھے۔   فوٹو: رائٹرز

سينئر فوجی افسر پر اس وقت حملہ كيا گيا جب وہ گھر سے نكل كر جارہے تھے۔ فوٹو: رائٹرز

بغداد: شمالی عراق ميں خودكش دھماكے ميں انٹيلی جنس اكيڈمی كے سربراہ سميت 4 فوجی اہلكار ہلاک ہوگئے۔

پوليس حكام نے ميڈيا كو بتايا كہ ہفتہ كو بغداد سے 420 كلو ميٹر مغربی علاقے تلفار ميں خودكش بمبار نے سينئر فوجی افسر علی عونی كے قريب خود كو دھماكے سے اڑاديا جس كے نتيجے ميں علی عونی اور ان كی سیکیورٹی پر مامور 3 سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

سينئر فوجی افسر پر اس وقت حملہ كيا گيا جب وہ گھر سے نكل كر جارہے تھے۔ پوليس كا كہنا ہے كہ علی عونی عراقی وزارت دفاع ميں انٹيلی جنس اكيڈمی كے سربراہ تھے جبکہ طبی ذرائع نے بھی علی عونی كے ہلاک ہونے كی تصديق كردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔