- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
- جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز؛ کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرزشامل
- کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار
- حکومت نے دو سال میں 5 ارب ڈالرز اور 4.5 ٹریلین روپے کے قرضے لیے
- افغان صوبے بغلان اور نیمروز میں طالبان کا حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
- ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری
- سمندری فرش پر تحقیق کرنے والی خود کار کشتی تیار
- برقی انڈے دینے والا، حقیقت سے قریب تر روبوٹ کچھوا
- جسمانی کھنچاؤ والی ورزش بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار
- باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی
- ترکی سے غیرقانونی طورپرمقیم 40 پاکستانی شہری ملک بدر
- شنیرا اکرم کا ملازم کی بے عزتی کرنے والی خواتین کوانگریزی کا چیلنج
- برطانیہ، جنوبی افریقا سمیت دیگرممالک سے آنے والے فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
- علومِ کائنات اور مطالعہ
- پی سی بی نے پاکستان سے باہر نشریاتی حقوق کے معاہدے کرلیے
داعش سے موازنہ کرنے پر ہنگری نے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

ڈچ سفیر گاجس شیلٹیما نے ہنگری میں کرپشن اور میڈیا پر پابندیوں پر بھی خدشات کا اظہار کیا تھا۔ فوٹو: فائل
بڈاپسٹ: ہنگری نے داعش سے موازنہ کرنے پر ہالینڈ سے اپنے سفیر کو واپس بلا کر تمام سفارتی رابطے ختم کردیے جس کے نتیجے میں یورپی یونین میں بحران پیدا ہوگیا ہے۔
غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ہنگری نے اپنی سرکاری پالیسیوں پر تنقید کرنے اور داعش سے موازنہ کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے ہیگ سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا۔
ہنگری میں ہالینڈ کے سفیر گاجس شیلٹیما نے جمعرات کو دیے گئے انٹرویو میں یورپی یونین کے مہاجرین کو بسانے کے منصوبے پر عمل درآمد نہ کرنے پر ہنگری کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ گاجس شیلٹیما نے کہا تھا کہ ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن بھی داعش کی طرح اپنے دشمنوں میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔
گاجس شیلٹیما نے ہنگری میں کرپشن اور میڈیا پر پابندیوں پر بھی خدشات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے ہنگری کے وزیراعظم کا موازنہ داعش سے کرتے ہوئے کہا کہ وکٹر اوربن ہمیشہ دشمن تلاش کرتے رہتے ہیں، اور مذہبی جنونیوں اور عالمی شکست خوردہ لوگوں کی طرح اپنے دشمن بناتے رہتے ہیں۔
انٹرویو کی اشاعت کے بعد ہنگری نے اپنا سفیر واپس بلاتے ہوئے ڈچ سفیر گاجس شیلٹیما کے ہنگری کی تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں داخلے پر پابندی لگادی، جب کہ سفارتی سطح کے تعلقات منقطع کردیے۔ انہوں نے اسے اپنی سفارتی تاریخ کا سخت ترین اقدام قرار دیا۔ ہنگری حکومت کے ترجمان نے گاجس شیلٹیما کے بیان کو ناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دیا۔
دوسری جانب ہالینڈ کے وزیر خارجہ بیرٹ کوئنڈرز نے اپنے سفیر کے بیان پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس طرح کا موازنہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری کی حکومت کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن مہاجرین اور مسلمانوں سے متعلق سخت اور متنازعہ بیانات دیتے رہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔