اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  اتوار 27 اگست 2017
راولپنڈی، ایوبیہ، واہ کینٹ، ہری پور اور اس کے گرد و نواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی، ایوبیہ، واہ کینٹ، ہری پور اور اس کے گرد و نواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوٹو : فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، ایوبیہ، واہ کینٹ، ہری پور اور اس کے گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 5 بجکر 25 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیرزمین 17کلومیٹر اورمرکز مینگورہ کے 67 کلومیٹر شمال میں تھا۔ فی الحال زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔