پی ٹی آئی کا ایک کروڑ افراد کو رکن بنانے کا منصوبہ

ظفر علی سپرا  پير 28 اگست 2017
مہم کیلیے سافٹ ویئر تیار، پارٹی قیادت کو ملک بھر میں تیاریوں کی ہدایت کردی گئی۔ فوٹو: فائل

مہم کیلیے سافٹ ویئر تیار، پارٹی قیادت کو ملک بھر میں تیاریوں کی ہدایت کردی گئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی رکنیت سازی مہم کا منصوبہ تیارکرتے ہوئے ملک بھر میں ایک کروڑ رکن بنانیکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں اپنے ممبران کی تعداد بڑھانے کیلیے ممبرسازی مہم شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ مہم کی سرپرستی جہانگیرخان ترین کو سونپ دی گئی ہے تاہم اس کا افتتاح 29 اگست کو چکوال سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کریںگے۔ عید کی وجہ سے ممبرسازی مہم میں وقفہ دیا جائیگا اور پھر دوبارہ 7 ستمبر سے ملک بھر میں کیمپس لگائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔