- اوگرا نے نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کر دیا
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ انگلینڈ میں پھنس گئے
- چین نے مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں
- فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، شیخ رشید
- جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
- پی سی بی کے چیئرمین اورگورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگٗئی
- شہباز شریف کو آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار
- بچوں سے زیادتی کے قانون کا ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریاں
- جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرلیا
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، اہلکارقصوروارقرار
- سعودی فلم کمیشن نے 28 فلمی منصوبوں کی منظوری دیدی
- گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل
- بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
- میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں
- فاف ڈوپلیسی پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے بیتاب
- نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تین اہلکار ہلاک
- جوبائیڈن کا پہلادن؛مسلمانوں پرسفری پابندی کےخاتمےسمیت 15 صدارتی حکم نامے جاری
- آج اور کل سرد موسم کی ’’چھٹی‘‘ درجہ حرارت بڑھے گا
- بار بار پیشاب آنے کی تکلیف سے چھٹکارا کیسے؟
کراچی میں عیدالاضحیٰ سے قبل شدید بارشوں کی پیش گوئی

کراچی میں بارشوں کے ساتھ تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے چیف میٹرولوجسٹ،فوٹوفائل
کراچی: شہر قائد میں محکمہ موسمیات نے بڑی عید سے قبل شدید گرمی اور پھر بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گرمی کی لہر ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے منگل کے روز کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گاجب کہ کراچی کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ، کراچی میں جنوب مغربی علاقوں میں ہوا 18 سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہےاورہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹرمحمکہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ آج سے اگلے دوروز تک کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہےجب کہ کل کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی چھوسکتا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
عبدالرشید نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی اس لہر کی وجہ بارش برسانے والا وہ سسٹم ہے جو اس وقت بھارت کی جنوب مغربی ریاستوں میں موجود ہے، یہ سسٹم منگل تک کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ، جس سے جمعے تک شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش برسانے والے اس سسٹم کے باعث کراچی میں سیلابی صورت حال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے لیکن شہر میں سمندری طوفان کا کوئی خطرہ نہیں۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کاحکم دیتے ہوئےکہا کہ ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز صورتحال کی نگرانی کریں گے ۔جب کہ ڈپٹی میئرارشد ووہرہ کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ مویشی بندھے ہونے کی وجہ سے شہر میں گندگی پھیلی ہوئی ہے تاہم ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ممکنہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پرعوام کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔