شائی ہوپ سے بدزبانی پر انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کی سرزنش

اسپورٹس ڈیسک  پير 28 اگست 2017
بین اسٹوکس کے ریکارڈ میں ایک ڈیمیریٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کردیا گیا۔ فوٹو : فائل

بین اسٹوکس کے ریکارڈ میں ایک ڈیمیریٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کردیا گیا۔ فوٹو : فائل

لیڈز: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ویسٹ انڈین کرکٹر شائی ہوپ سے بدزبانی پر آفیشل سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔

بین اسٹوکس کی ایک گیند پر ایج کی وجہ سے باؤنڈری ہوئی تو انہوں نے انتہائی غصے سے ردعمل ظاہر کیا اور بیٹسمین کے بارے میں نامناسب بات بھی کی جوکہ اسٹمپ مائیک کے ذریعے میچ آفیشلز نے بھی سنی، اس پر انھیں نہ صرف تنبیہ کی گئی بلکہ ان کے ریکارڈ میں ایک ڈیمیریٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کردیا گیا جس سے ان کے مجموعی پوائنٹس 3 ہوگئے ہیں تاہم اب اگر اگلے 24 ماہ کے دوران انھیں ایک بھی ڈیمیریٹ پوائنٹ ملتا ہے تو وہ ایک میچ کیلیے معطل ہوجائیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔