- کراچی میں سردی برقرار، پارہ بدستور 8.5 ڈگری ریکارڈ
- ایف آئی اے کی بھرتیوں میں فراڈ اور بے قاعدگیوں کا انکشاف
- پہلی ششماہی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا
- پیس میکر کے حامل مریض ایپل فون کو مناسب فاصلے پر رکھیں، ایپل کا انتباہ
- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
- عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
- پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل
گلوبل لیگ کا رنگ آغاز سے قبل ہی پھیکا پڑنے لگا

یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ کے 8 شہروں میں کھیلا جائیگا جس کا آغاز 3 نومبر سے ہی ہوگا۔ فوٹو: نیٹ
ڈربن: گلوبل لیگ کا رنگ آغاز سے قبل ہی پھیکا پڑنے لگا، چیمپئنز ٹرافی کے پاکستانی ہیروز نے پروٹیز ایونٹ پر بنگلہ دیشی لیگ کو ترجیح دے دی۔
جنوبی افریقی گلوبل ٹوئنٹی 20 لیگ میں پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، اس ٹورنامنٹ کی تاریخ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے متصادم ہیں جس کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح پاکستانی اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی پروٹیز ایونٹ کا حصہ نہیں بن رہے، جن میں بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، جنید خان اور رومان رئیس شامل ہیں، ان میں سے زیادہ تر کے بی پی ایل سے معاہدے ہیں، اگرچہ ڈرافٹنگ میں جنید خان کو نیلسن منڈیلا بے اسٹارز نے منتخب کیا ہے تاہم فاسٹ بولر نے ٹویٹر پر واضح کیا کہ ان کا بی پی ایل ٹیم کھلنا کے ساتھ معاہدہ ہے اس لیے وہ گلوبل لیگ میں نہیں کھیلیں گے۔
اس سے قبل شاہد خان آفریدی بھی بنگلادیشی لیگ کو پروٹیز ایونٹ پر ترجیح دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔اگرچہ اسٹیلن بوش نے عماد وسیم کی خدمات حاصل کی ہیں تاہم ان کا بھی اس ٹورنامنٹ میں شریک ہونا یقینی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پر ڈرافٹ میں پاکستان کے 22 کھلاڑی شریک ہوئے تھے جن میں سے عمر اکمل، محمد نواز اور وہاب ریاض کی خدمات بینونی زلمی نے حاصل کیں، محمد حفیظ اور فخر زمان ڈربن قلندرز کا حصہ بنے، انور علی کو نیلسن منڈیلا بے نے اپنی ٹے میں شامل کیا جبکہ یاسر شاہ جوہانسبرگ جائنٹس کا حصہ بنے جبکہ احمد شہزاد، سلمان بٹ، سمیع اسلم، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، کامران اکمل، مصباح الحق، محمد رضوان، عبدالرزاق، محمد عباس، سہیل خان، سہیل تنویر، عمرگل اورسعید اجمل کی کسی نے بات تک نہیں پوچھی۔ یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ کے 8 شہروں میں کھیلا جائیگا جس کا آغاز 3 نومبر سے ہی ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔