سابق وزیراعظم نوازشریف بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے

ویب ڈیسک  پير 28 اگست 2017
نواز شریف عید الاضحیٰ کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ فوٹو: فائل

نواز شریف عید الاضحیٰ کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اہلیہ کلثوم نواز سے ملنے بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید الاضحیٰ کے بعد وطن واپس آئیں گے، بیگم کلثوم نواز کے آپریشن کی ڈاکٹروں نے ابھی تاریخ نہیں دی تاہم ان کی کیمو تھراپی لندن میں ہوگی جب کہ کیمو تھراپی کے بعد ڈاکٹرز آپریشن سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 120 میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلارہی ہیں اور اس میں انہیں صوبائی و وفاقی حکومتوں اور وزرا کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔