بھارتی ہیکرز نے کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائٹ ہیک کرلی

ویب ڈیسک  پير 28 اگست 2017
بھارتی ہیکرز نے کشمیریوں پر مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے پر کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائٹ پر زہر اگلا۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

بھارتی ہیکرز نے کشمیریوں پر مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے پر کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائٹ پر زہر اگلا۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی نمائندہ ویب سائٹ ’’کشمیر میڈیا سروس‘‘ کو ہیک کرلیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کو اجاگر کرنے والی خبروں کی آزاد اور غیرجانبدار ویب سائٹ کشمیر میڈیا سروس کو بھارتی ہیکرز نے ہیک کرکے اس پر پاکستان، چین اور کشمیری قیادت سے متعلق نامناسب مضامین اور بھارتی مواد نشر کردیا گیا۔

بھارتی ہیکرز نے کشمیریوں پر مظالم کو دنیا کے سامنے لانے اور بھارت کا اصل مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے پر کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائٹ پر مغلظات اور زہر بھی اگلا۔

واضح رہے کہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستانی ویب سائٹس پر حملوں کی منظم مہم چلائی جارہی ہے اور اس سے قبل بھی کئی پاکستانی سرکاری و غیر سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔