- پاکستانی ٹیم آج ساتویں پوزیشن کے ساتھ سیریز کا آغاز کرے گی
- بابر اعظم آج بطور 34ویں کپتان میدان سنبھالیں گے
- معین خان نے ڈومیسٹک پرفارمرز کیلیے آواز اٹھا دی
- مصباح صاحب بابر اب بچہ نہیں رہا
- اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر داخل ہونے والے 2 افراد سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
- پاکستان ورلڈ بینک سے مزید 12 ارب ڈالر قرض لینے کا خواہاں
- کورونا، روزگار اور معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہونے لگی
- میٹرک اور انٹر کے امتحانات جولائی سے شروع کرنیکی سفارش
- ملک میں ایک دن میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق
- کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خاتون اور بچہ جاں بحق
- چین نے ایک بار پھر دنیا کو ’’نئی سرد جنگ‘‘ کے خطرات سے خبردار کردیا
- چین کی امریکا سے روئی کی خریداری معطل، دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس میں مندی
- فیس بک نے کورونا ویکسین سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
- آئین کے مطابق وزیراعظم یا کسی وفاقی عہدیدار کو جوابدہ نہیں، وزیر اعلی سندھ
- تین وزرا نے سازش کے تحت صنعتوں کی گیس بند کرائی، ایف پی سی سی آئی
- کراچی میں اگلے تین روز بلوچستان کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان
- سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں رشوت لے کر داخلے، تمام ملزمان نیب ریفرنس میں بری
- کھلے سمندر میں کارروائی، 28 ہزار ایرانی ڈیزل ضبط، 7 ملزمان گرفتار
- 2020ء؛ملکی ہوائی اڈوں پر 5 ارب کی منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی
- جی ایس ایم ایمپلیفائر کی فروخت پر 6 آن لائن اسٹورز کو نوٹسز جاری
شاہ رخ خان کی بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری کےلیے تیاریاں

حال ہی میں سہانا خان ہدایت کار کرن جوہر کے آفس بھی گئی تھیں جہاں انہوں نے فوٹوشوٹ کروایا؛فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی بالی ووڈ میں انٹری سے قبل تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے کرن جوہر کے دفتر میں فوٹوشوٹ کروایا ہے۔
کرن جوہر کا شمار نہ صرف بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے بلکہ وہ شوبز میں ’’جادوگر‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں، کرن نے رانی مکھرجی، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور سارہ علی خان سمیت متعدد اداکاراؤں کو بالی ووڈ میں انٹری کے گُر سیکھائے ہیں، آج اگر سارہ علی خان اور عالیہ بھٹ کی خوبصورتی کے چرچے ہوتے ہیں تو اس کا سہرا بھی کرن جوہر کے سر جاتا ہے، لہٰذا شاہ رخ خان نے بھی ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی سہانا خان کو کرن جوہر کے پاس ٹریننگ کے لیے بھیجا ہے تاکہ بالی ووڈ میں انٹری سے قبل ان کی بیٹی اداکاری کے مختلف گر سیکھ لے اور کرن جوہر بھی سہانا کی بھرپورمدد کررہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو پہچاننا مشکل
بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان حال ہی میں اپنے میک اپ آرٹسٹ اور ہیئراسٹائلسٹ کے ساتھ کرن جوہر کے آفس گئی تھیں جہاں ان کا فوٹوشوٹ کروایا گیا ہے، فی الحال سہانا نے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے لیکن میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں سہانا خان بہت جلد فلموں انٹری دینے والی ہیں اور ممکنہ طور پر کرن جوہر انہیں لانچ کریں گے لہٰذا سہانا خان کی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شبانہ اعظمی کی سہانا خان کے بارے میں اہم پیش گوئی
واضح رہے کہ گزشتہ برس سہانا خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے اسکول میں ہونے والے تھیٹرمیں اداکاری کرتی نظرآرہی تھیں، اداکارہ شبانہ اعظمی نے سہانا کی اداکاری کے تعریف کرتے ہوئے انہیں مستقبل کی بالی ووڈ اسٹار قرار دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔