ریحانہ اور کرس براؤن کے درمیان علیحدگی کی خبریں

اے پی پی  اتوار 17 فروری 2013
دونوں نے حالیہ پارٹی میں ایک دوسرے کے قریب آنے سے گریز کیا، میڈیا رپورٹ   فوٹو : فائل

دونوں نے حالیہ پارٹی میں ایک دوسرے کے قریب آنے سے گریز کیا، میڈیا رپورٹ فوٹو : فائل

لاس اینجلس:  گلوکارہ ریحانہ اور ان کے بوائے فرینڈ کرس برائون کے درمیان علیحدگی کی خبریں ایک مرتبہ پھر منظر عام پر آگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں منعقدہ ایک پارٹی کے دوران گلوکارہ ریحانہ اور کرس برائون ایک دوسرے سے علیحدہ نظر آئے اور دونوں نے ایک دوسرے کے قریب بیٹھنے سے بھی گریز کیا۔

ذرائع کے مطابق جوڑے کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں اور اس پارٹی کے خاتمے پربھی وہ ایک دوسرے سے ملنے سے احتراز کرتے رہے جب کہ دونوں علیحدہ علیحدہ گاڑیوں میں روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔