سلمان خان، کرینہ کپور مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے

آئی این پی  اتوار 17 فروری 2013
دوسرے نمبر پر اکشے، تیسرے نمبر پر شاہ رخ خاں جب کہ چوتھے پر عامر خان رہے۔   فوٹو : فائل

دوسرے نمبر پر اکشے، تیسرے نمبر پر شاہ رخ خاں جب کہ چوتھے پر عامر خان رہے۔ فوٹو : فائل

ممبئ: ایک بھارتی اخبار کے مطابق دبنگ خان نے دسمبر میں مقبولیت کی دوڑ میں دوسروں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا جب کہ کرینہ کپور خان نے کترینا کو ہرا کر نمبر ون کی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے مقبولیت اور کامیابی کا ایک انڈیکس بنایا ہے جس کے ذریعے ہر مہینے بالی وڈ کے ستاروں کی رینکنگ جاری کی جاتی ہے۔ دسمبر میں سلمان خان 89 پوائنٹ لے کر سرفہرست رہے جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے اکشے کمار صرف 48 پوائنٹ ہی لے سکے۔

کنگ خان اس فہرست میں 42 پوائنٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں، 39 پوائنٹ لے کرچوتھے نمبر پر عامر خان ہیں، چھوٹے نواب خبروں میں رہنے کے باوجود اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں مگر ان کی بیگم کرینا کپور خان نے باربی ڈول کترینا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کرینہ نے ساڑھے 54 پوائنٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، کترینا نے 44 پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور سوناکشی سنہا نے 35 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بھارتی اخبار کے مطابق جنوری کی رینکنگ یکم مارچ کو اور فروری کی رینکنگ اپریل میں جاری کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔