بنوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 28 اگست 2017
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت رحیم اللہ اور زاہد اللہ کے نام سے ہوئی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت رحیم اللہ اور زاہد اللہ کے نام سے ہوئی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: ایف آر بنوں میں انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے دوران جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جانب سے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہی دہشت گردوں نے فائرکھول دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت رحیم اللہ اور زاہد اللہ کے نام سے ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔