- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں گاڑی پر فائرنگ، چار کسٹم اہلکار اور ایک بچی جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو نکال دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پی ٹی آئی کے ترجمان بابراعوان کی جانب سے پٹیشن بھی تیار کرلی گئی ہے جس پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے دستخط کرکے منظوری دے دی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران کیخلاف ایسا کوئی کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں
اس موقع پر بیرسٹربابراعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے غیرجانبداری کی امید کرتے ہیں لیکن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجنا مکمل طور پر غیر آئینی ہے الیکشن کمیشن کو توہین عدالت پر کارروائی کا اختیار سونپنے کا قانون موجود نہیں جب کہ اس حوالے سے قانون سازی بھی پارلیمان میں زیر التوا ہے۔ ان کا کہنا تھا چئیرمین پی ٹی آئی کو جاری ہونے والے نوٹس کے اسباب و وجوہ مشکوک اور مبہم ہیں ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کریں گے۔
بابر اعوان نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر عمران خان کا رد عمل قوم کی آواز تھا امریکی صدر کی گیڈر بھپکیوں کا اسی انداز میں جواب دینا چاہئے تھا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت نے جواب دینے میں غیرمعمولی تاخیر کا مظاہرہ کیا اور جب بھی کوئی اہم موقع ہوتا ہے تو شریف خاندان ملک سے فرار ہوجاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔