کراچی میں ایف بی آر کے دفتر کے باہر فائرنگ، 2 گارڈزجاں بحق

ویب ڈیسک  پير 28 اگست 2017
کراچی میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ خاص طور پر سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ خاص طور پر سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

 کراچی: گلستان جوہر بلاک 14 میں ایف بی آر کے دفتر کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی گارڈز جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 14 میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس کے باہر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں عمارت کی حفاظت کے لیے تعینات 2 سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق گارڈز کی شناخت تنظیم اور فقیرا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اکٹھے کرلئے گئے جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ خاص طور پر سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔