- 3 ماہ کے دوران تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ
- تحریک عدم اعتماد کا پارلیمانی مقابلہ کرکے شکست دیں گے، شاہ محمود قریشی
- حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنےکے قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی
- پاکستانی کوہ پیماؤں کو ’کےٹو‘ سر کرنے کی مہم میں مشکلات کا سامنا
- زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں،فواد چوہدری
- اسمارٹ فون کے لیے گوگل سرچ انجن ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں
- خبردار! ہینڈ سینی ٹائزر بچوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچارہے ہیں
- برازیل: کووڈ 19 کی سماجی بندش کے دوران طلاقوں میں ریکارڈ اضافہ
- کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 629 نئے کیسز رپورٹ
- دوحہ امن معاہدے پرنظرثانی ، خطہ پراثرات
- گھریلو ملازمین کے تحفظ کا قانون خوش آئند... عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا!!
- فاسٹ بولرز سے اہم ہتھیار چھیننے کی تیاری
- بگ بیش میں جیک ویدرلڈ ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آؤٹ ہوگئے
- پاکستان کو2،2 پیسرزواسپنرزکھلانے کا مشورہ
- دوحا معاہدے پرنظرثانی، امریکا کے پاس متبادل محدود، پاکستانی عہدیدار
- تجارتی تعلقات بڑھانے کیلیے مشرقی ممالک پر توجہ کی ضرورت
- تحریک چلانے کے طریقہ کار پر اختلاف، پی ڈی ایم خطرے میں
- مقبوضہ کشمیر جعلی مقابلے؛ شہید نوجوانوں کے لواحقین میتوں کے منتظر
- کھوکھرپیلس کا کچھ حصہ مسمار، سوا ارب کی 38 کنال زمین واگزار
- غیرقانونی GSM ایمپلی فائرزکا استعمال، بھاری ریونیو کا نقصان
سری لنکن شائقین کی ہلڑ بازی، دھونی گراﺅنڈ میں سوتے رہے

بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے،فوٹو اسکرین گریب
پالی کیلے: بھارت کیخلاف تیسرے ون ڈے میں سری لنکن شائقین کی ہنگامہ آرائی کے دوران دھونی گراﺅنڈ میں آرام کرتے رہے۔
گزشتہ روزتیسرے ون ڈے میں بھارت نے سری لنکا کو باآسانی 6 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریزمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ 61 رنز پر4 وکٹیں گرنے کے بعد روہت شرما اورایم ایس دھونی نے شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کوفتح کے قریب لے آئے، 44 اوورزکے اختتام پربھارت کو فتح کیلیے 6 اوورزمیں صرف 8 رنزدرکارتھے تاہم سری لنکن شائقین نے ٹیم کی واضح شکست سے دلبرداشتہ ہوکرگراﺅنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں، جس پر کھیل تقریباً 35 منٹ تک رکا رہا۔ اس دوران کھلاڑی گراﺅنڈ کے درمیان موجود رہے جب کہ دھونی گراﺅنڈ میں لیٹ کر نیند کے مزے لیتے رہے۔
کھیل دوبارہ شروع ہونے پر 45.1 اوورز میں بھارت نے میچ جیت لیا۔ روہت شرما اور ایم ایس دھونی نے 5 ویں وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ روہت شرما 145 گیندوں پر 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 124 رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ دھونی نے 86 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز ناٹ آﺅٹ کی اننگز کھیلی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔