شاہد آفریدی ٹی 10 کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

اسپورٹس ڈیسک  پير 28 اگست 2017
 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ (ٹی سی ایل) کا 21 دسمبر سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم یو اے ای میں آغاز ہوگا . فوٹو : فائل

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ (ٹی سی ایل) کا 21 دسمبر سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم یو اے ای میں آغاز ہوگا . فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو یو اے ای میں ہونے والی پہلی ٹی 10 کرکٹ لیگ کا اعزازی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ” ٹی 10 کرکٹ لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر اور پختونخوا ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر خوش ہوں۔ پختون ٹیم کے مالک حبیب خان اور ٹی سی ایل کے صدر شجیع الملک کو مبارکباد دیتا ہوں۔“

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہد آفریدی کی معذرت

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ (ٹی سی ایل) کا 21 دسمبر سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم یو اے ای میں آغاز ہوگا۔ شاہد آفریدی، کرس گیل، وریندر سہواگ اور کمارا سنگا کارا کو ایونٹ کے فیورٹ پلیئرز قرار دیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔