اننگز میں 5 وکٹیں لیکر شکیب دنیا کے چوتھے بولربن گئے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 29 اگست 2017
شکیب الحسن نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ کی پہلی باری میں 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔ فوٹو : فائل

شکیب الحسن نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ کی پہلی باری میں 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔ فوٹو : فائل

ڈھاکا: بنگلا دیشی اسپنر شکیب الحسن 9 ٹیسٹ ٹیموں کے خلاف اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے بولر بن گئے۔

شکیب الحسن نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ کی پہلی باری میں 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، اس طرح لیفٹ آرم اسپنر نے جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور سری لنکا کی اسپن جوڑی مرلی دھرن اور رنگانا ہیراتھ کو جوائن کرلیا، یہ تینوں بولرز بھی حریف 9 ٹیسٹ ٹیموں کے خلاف اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔