- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
پاکستان پر پابندی کا خطرہ وقتی طور پر ٹل گیا
حکومت سے بات چیت کے ذریعے معاملے کا حل تلاش کرنے کی ہدایت۔ فوٹو : فائل
کراچی: آئی او سی کی جانب سے پاکستان پر پابندی کا خطرہ وقتی طور پر ٹل گیا۔
کھیلوں کے عالمی ادارے نے لیفٹینٹ جنرل(ر) سید عارف حسن کو صدر اور پی اوا ے کو اپنی نمائندہ تنظیم قرار دیتے ہوئے حکومت سے بات چیت کے ذریعے معاملے کا حل تلاش کرنے کی ہدایت دی ہے، بصورت دیگرپاکستان کو معطل کرکے اولمپکس سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میںشرکت سے محروم کر دیا جائے گا،دوسری جانب ایڈہاک کمیٹی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ کسی ایسے فریق سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جو ہمارے لئے قابل قبول نہیں،آئی او سی نے معاملہ کو سلجھانے کے لیے فریقین کو سوئٹزرلینڈ میں اپنے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا تھا۔
عارف حسن اور پاکستان میں پی او اے کے نمائندے شاہد علی خان نے گذشتہ روز اجلاس میں شریک ہو کر اپنے موقف سے آگاہ کیا، پی ایس بی نے عین وقت پر اجلاس میں شرکت سے معذوری ظاہر کردی تھی،لندن اولمپکس سے قبل تنازع کے بعد بھی آئی او سی کی جانب سے پاکستان کو معطل کیے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہآئی او سی نے کھیلوںکی قومی تنظیم کے معاملات میں حکومتی مداخلت کو اپنے چارٹر کے منافی قرار دیا، تاہم اولمپک تحریک اور کھلاڑیوں کے بہتر مفاد میں پاکستان پر پابندی عائد کرنے کے بجائے حکومت کو آخری موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عارف وطن واپسی پر متوقع پریس کانفرنس میں اجلاس کی روداد اور فیصلوں سے آگاہ کریں گے،ذرائع نے مزید بتایاکہ مخالفین کوگذشتہ برس پی او اے کے انتخابات میں پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا کی شکست برداشت نہیں ہوئی، لہذا سازش کے تانے بانے بنے گئے جبکہ ایڈہاک کمیٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پی او اے کے منتخب عہدیدار دو مرتبہ جنرل باڈی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر چکے ہیں، مخالفین سازشوں کی بجائے تحریک عدم اعتماد لائیں۔
حکومتی ایما پر چند فیڈریشنز دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہیں، دوسری جانب نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے رابطہ کرنے پر پی ایچ ایف کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری اور پی ایس بی ایڈ ہاک کمیٹی کے رکن اولپمئن رانا مجاہد علی نے کہا کہ ہم کسی غیر ملکی فیصلے کو نہیں مانتے، سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹ کے فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے ملکی قانون کو ترجیح دی جائے گی،انھوں نے کہا کہ ایڈہاک کمیٹی پی اواے کے نئے انتخابات کرواکر عہدیداروں کا چناؤ ضرور کرے گی ، ہمیں کسی بھی پابندی کی کوئی پروا نہیں، انھوں نے کہا کہ عارف حسن کا تیسری مرتبہ صدر کی حیثیت سے چناؤ قومی اسپورٹس پالیسی کے منافی ہے، چنانچہ کسی بھی قسم کی بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔