سونے کی قیمتوں میں اضافہ

بزنس رپورٹر  منگل 29 اگست 2017
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 150 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43 ہزار 842 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 150 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43 ہزار 842 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1298 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کے اضافے سے 1298 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 150 اور128 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار 150 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43 ہزار 842 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے 730 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.56 روپے بڑھ کر 625.71 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔