ملک میں 90 فیصد دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ فوج کا ہے، طاہر القادری

نمائندہ ایکسپریس  منگل 29 اگست 2017
دہشت گردی کی سیاسی، معاشی، فکری نظریاتی جہتیں ہیں، سربراہ عوامی تحریک۔ فوٹو : فائل

دہشت گردی کی سیاسی، معاشی، فکری نظریاتی جہتیں ہیں، سربراہ عوامی تحریک۔ فوٹو : فائل

 لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے  کہا ہے کہ افواج پاکستان نے5 سال میں 10سال والوں سے زیادہ کامیابیاں حاصل کیں، ملک میں90 فیصد دہشتگردی کے خاتمے کا کریڈٹ فوج کو دیتا ہوں۔

برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ ’’ڈومور‘‘ کہنے والی قوتیں اب اپنے اوپر ’’ڈومور‘‘ نافذ کریں۔ افغانستان میں 10 سال دہشتگردوں سے لڑنے والے نتائج کے بارے میں بھی بتائیں؟۔ افواج پاکستان نے5 سال میں 10سال والوں سے زیادہ کامیابیاں حاصل کیں، ملک میں90 فیصد دہشتگردی کے خاتمے کا کریڈٹ فوج کو دیتا ہوں۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ دہشت گردی کی سیاسی، معاشی، فکری نظریاتی جہتیں ہیں۔ اس کا مقابلہ ہر سطح پر کرنا ہوگا، پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے علاقائی اور ریجنل طاقتیں بھی ملوث ہیں، کوئی تو ہے جو افرادی قوت کو تربیت دیتا ہے، انہیں پناہ گاہیں دیتا ہے، انھیں اسلحہ اور پیسہ دیتا ہے، سہولت کاروں کا ناطقہ بھی بند ہونا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔