جیلوںمیں کھانے کی فراہمی، ٹھیکیدارپر دبائو کیخلاف حکم امتناع جاری

اسٹاف رپورٹر  اتوار 17 فروری 2013
سندھ کی جیلوں میں کھانے فراہم کرنے والاموجودہ ٹھیکیدار کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

سندھ کی جیلوں میں کھانے فراہم کرنے والاموجودہ ٹھیکیدار کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ کی جیلوں میں من پسند افراد کوکھانے کی فراہمی کا ٹھیکہ دینے کے لیے موجودہ ٹھیکیدار کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا گیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے حکومت کو جیلوں میں قیدیوں کیلیے کھانا فراہم کرنے کا ٹھیکہ جاری کرنے سے روک دیاہے، عدالت نے ٹھیکہ جاری کرنے کے عمل کیخلاف دائر درخواست پر چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو 6 مارچ کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت تک کسی کو یہ ٹھیکہ فراہم نہ کیاجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔