گوشواروں، حسابات کا آسان طریقہ متعارف کرایا جائیگا، ایس ای سی پی

اے پی پی  پير 18 فروری 2013
اکائونٹنگ کے مروجہ روایتی طریقہ کار نہ صرف مشکل ہیں بلکہ ان کو ترتیب دینے میں بھی کافی وقت صرف ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

اکائونٹنگ کے مروجہ روایتی طریقہ کار نہ صرف مشکل ہیں بلکہ ان کو ترتیب دینے میں بھی کافی وقت صرف ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

ملتان: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) کارپوریٹ سیکٹر کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ گوشواروں اور حسابات کو آسان اور عام و فہم زبان میں ترتیب دینے کے لیے مخصوص بزنس رپورٹنگ لینگویج متعارف کرا رہا ہے۔

ایس ای سی پی  ذرائع نے بتایا کہ اکائونٹنگ کے  عالمی  معیارات کے مطابق (ایکس بی آر ایل) کمپنیوں کے سالانہ حسابات اور فنانشل اسٹیٹمنٹ کی تیاری کے لیے آسان طریقہ فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے سرمایہ کار کمپنیوں کے بارے میں تمام معلومات سے آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے نیز اکائونٹنگ کے اس جدید و آسان طریقہ سے نہ صرف کمپنی کے سالانہ حسابات کو آن لائن جمع کرانے میں مدد ملے گی بلکہ اسکی عام و فہم زبان سے سرمایہ کار کمپنیوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

5

اکائونٹنگ کے مروجہ روایتی طریقہ کار نہ صرف مشکل ہیں بلکہ ان کو ترتیب دینے میں بھی کافی وقت صرف ہوتا ہے جبکہ اس کے برعکس نئے اور آسان طریقہ کار کے باعث چھوٹے سرمایہ کار اپنی مدد آپ کے تحت اپنے حسابات ترتیب دی سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔